ایردوان نے بن علی یلدرم کو استنبول کی مئیرشپ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا

0 1,097

ہفتہ کے روز ترکی کی حکمران جماعت آق پارٹی نے استنبول میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ میونسپلٹیز کے لیے اپنے امیدواران کے نام ظاہر کر دئیے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا اور استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے لیے پارلیمانی اسپیکر اور سابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے نام دیا۔

بن علی یلدرم ترک صدر رجب طیب ایردوان کے دست راست اور ان کی کابینہ میں مواصلات، بحری امور اور خبر رسانی کے وزیر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ ایک مدت کے لیے ترکی کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں اور اب اسپیکر پارلیمنٹ کے طور ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ترک صدر ایردوان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ استنبول کے تین ڈسٹرکٹ میں آق پارٹی، اپنی اتحادی جماعت "ملی حرکت پارٹی” کی حمایت کرے گی۔

31 مارچ 2019ء کو ترکی کے 91 صوبوں میں لوکل الیکشن ہوں گے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تبصرے
Loading...