ترکی اب نیوکلیئر توانائی بنائے گا، ایردوان کا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح

0 4,934

ترک صدر ایردوان نے کہا  منگل کے روز نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اب نیوکلیر تواناتی کی پیداوار شروع کرے گا چاہے کچھ حلقوں کو یہ پسند آئے یا نا پسند ہو۔

انہوں نے کہا: "اب ہم نیوکلیئر توانائی کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، اور ہم نیوکلیئر کے میدان میں آگے بڑھتے جائیں گے چاہے تمہیں پسند ہو یا نہ ہو”۔

انہوں نے واضع کیا کہ ترکی کے نیوکلیئر منصوبے کی مخالفت کرنا ایسے ہی ہے جیسے کہا جائے کہ ترکی توانائی کے حصول کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار کرتا رہے۔

ترکی اس وقت نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے تین منصوبے کا کام کر رہا ہے جن میں سے ایک آکیو کا منصوبہ شمالی صوبہ مرسین میں 2018ء سے شروع ہو جائے گا اور 2023ء تک کام کرنا شروع کر دے گا۔ یہ بات ترک وزیر توانائی و معدنی نے تقری ب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

ایردوان نے مزید کہا: "ترکی کی قومی توانائی اور معدنیات پر پالیسی اس کے مستقبل کے اہداف کی محرکاتی قوت ہے”۔ انہوں نے ان لوگوں پر تنقید کی جو ترکی کی نیوکلیئر انرجی میں سرمایہ کاری میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...