ترک صدر ایردوان آج روس کا ایک روزہ دورہ کریں گے
ترک صدر رجب طیب ایردوان آج ایک روزہ دورہ پر روس جائیں گے۔
صدارتی دفتر اطلاعات سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان، ماسکو میں روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں ترکی روس دو طرفہ تعلقات کے علاوہ شام خصوصاً ادلب کی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔
عالمی مبصرین کے مطابق اس ملاقات میں ادلب میں دوبارہ سیز فائر کا اعلان متوقع ہے۔