صدر ایردوان نے تعمیر نو کے بعد سلطان محمد فاتح کا مقبرہ کھول دیا

0 1,639

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کے روز تعمیر نو کے بعد فاتح استنبول سلطان محمد دوم کا مقبرہ کھول دیا۔ سلطان محمد دوم نے 1453ء میں استنبول کو فتح کیا تھا۔

تقریب میں وزیر ثقافت اور سیاحت نعمان کورتولومش اور استنبول کے گورنر واسب شاہین نے بھی ترک صدر کے ہمراہ تھے۔

نئے مقبرے میں نماز کی ادائیگی کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تعمیر نو میں حصہ لینے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔

سلطان محمد دوم 1444ء سے 1446ء تک عثمانی سلطان رہے اور اس بعد دوبارہ 1451ء سے اپنی وفات 1481ء تک خلافت عثمانیہ کے خلیفہ رہے۔

تبصرے
Loading...