صدر ایردوان اور شاہ سلمان کا فون پر آپریشن شاخ زیتون بارے تبادلہ خیال
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عودی شاہ سلمان بن عبد العزیز کو منگل کی شب ٹیلی فون کیا جس میں آپریشن شاخ زیتون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فون کال میں ترک صدر نے سعودی شاہ سلیمان کو بتایا کہ آپریشن پی کے کے کی شامی شاخ پی وائے جی اور داعش کے دہشتگردوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شام میں جاری صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
آپریشن شاخِ زیتون ترکی کی طرف سے شامی صوبہ عفرین میں پی کے کے/پی وائے ڈی/وائے پی جی/کے سی کے اور داعش کے دہشتگردوں کے خلاف 20 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔
ترک جنرل اسٹاف کے مطابق آپریشن کا مقصد ترک سرحدوں کے ساتھ خطے میں سیکورٹی اور استحکام قائم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ظلم اور بربریت سے شامی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قانون اور یو این سیکورٹی کونسل کے قراردادوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ترکی کے حقوق کے تحت ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے قدم اٹھانے کا حق ہے تاہم اس سلسلے میں شام کی سالمیت کا احترام کیا جائے گا۔
ملٹری نے کہا ہے کہ یہ بات "انتہائی اہمیت” رکھتی ہے کہ اس آپریشن میں کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔