صدر ایردوان کی لیبیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

0 406

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا کے وزیر اعظم عبد الحمید دبیبہ سے ملاقات کی ہے۔

یہ بالمشافہ ملاقات استنبول کے وحید الدین مینشن میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں دونوں ممالک کے وفود شریک تھے۔

بند دروازے کے پیچھے ہونے والے اجلاس میں ترکی کے وزیر خزانہ و مالیات لطفی الوان، وزیر تجارت محمد موش، ترک مرکزی بینک کے گورنر شہاب کاوجی اوغلو اور صدر کے مشیر اعلیٰ صفر توران بھی شریک رہے۔

ترکی اور لیبیا گزشتہ چند سالوں سے بہت قریبی تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں، بالخصوص نومبر 2019ء سے جب دونوں ممالک نے سکیورٹی معاملات اور بحری سرحدی حدود کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد ترکی نے لیبیا کی قانونی حکومت کو بغاوت کچلنے میں مدد دی تھی۔

تبصرے
Loading...