ایردوان پوپ فرانسس ملاقات، بیت المقدس کی حیثیت پر اتفاق

0 1,469

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی پوپ فرانسس سے بات چیت کے لیے سوموار کے روز ویٹی کن سٹی آمد ہوئی۔

ون آن ون میٹنگ کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان اور پوپ فرانسس نے اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کے تحت قائم شدہ بیت المقدس کی حیثیت کی تائید کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کی جو بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اجنبیوں سے نفرت اور اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور دہشتگردی کو مذاہب سے نتھی کرنے کو غلط قرار دیا۔

ایردوان نے عیسائی رہنما پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جو اسلام کو دہشت گردی کے مساوی کہتے ہیں۔

ترک صدر نے بعد میں پوپ فرانسس سے ون آن ون ملاقات کی جو 12:00 شام شروع ہوئی اور گھنٹہ بھر جاری رہی۔

پوپ اور ترک صدر نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ صدر ایردوان نے ازنک پوٹری کے 24 پیس دئیے جو عثمانی سلطان عظیم سلیمان عہد کی معروف سرامکس تکنیک سے تیار کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مثنوی رومی کے اٹلین اور انگریزی تراجم بھی دئیے۔

پوپ فرانسس نے ترک صدر کو امن کا میڈل دیا۔

تبصرے
Loading...