دنیا کو عثمانی تاریخ سے دوبارہ آشنا کرانے پر ایردوان کی جانب سے ارطغرل سیریز کی تعریف

0 2,551

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عثمانی و ترک تاریخ میں ایک مرتبہ پھر دلچسپی پیدا ہونے پر TRT کی انتہائی مقبول سیریز ‘دیریلش: ارطغرل’ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ وہ بدھ کو عثمانیوں کے ابتدائی عہد کی عکاسی کرتے ڈرامے کی تعریف کر رہے تھے کہ جو دنیا بھر میں ناظرین کو اپنا پرستار بنا رہا ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں آرکائیوز اور تاریخی تحقیق پر منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ "اپنے سفر کے دوران میں جہاں بھی جاتا ہوں، سب دیریلش کے بارے میں مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اُن ممالک میں وہ یہ سیریز کس طرح دیکھتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ اس سیریز نے دنیا بھر میں عثمانی تاریخ میں یکدم دلچسپی پیدا کرنے میں تنِ تنہا ایک کردار ادا کیا ہے۔

یہ ڈرامہ عثمانی سلطنت کے بانی ارطغرل غازی کے بارے میں ہے اور ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن کارپوریشن (TRT) پر نشر ہونے والی مقبول ترین سیریز ہے۔

ترکی دنیاکے سب سے زیادہ سیریز برآمد کرنے والے پانچ ممالک میں سے ایک ہے کہ جو لاطینی امریکا سے لے کر وسط ایشیا تک ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا رہا ہے۔

ترک وزارت ثقافت کے مطابق 150 سے زیادہ ممالک کے 500 ملین سے زائد افراد درجنوں ترک سیریز دیکھ رہے ہیں۔

دیریلش: ارطغرل 70 سے زیادہ ممالک میں خاص طور پر سراہی گئی ہے۔

تبصرے
Loading...