شام بارے اگلا اعلیٰ سطحی اجلاس استنبول میں کروانے پر ایردوان اور پوٹن کا اتفاق

0 937

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق رجب طیب ایردوان اور ان کا روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے مابین شام بارے اگلے اعلیٰ سطحی اجلاس کو استنبول میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے کئی مسائل پر بات کی جن میں شامی بحران اور ادلب اور عفرین کی صورتحال شامل ہے۔

انہوں نے امن علاقوں کے قریب مشاہداتی عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا اور آستانہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

صدارتی ذرائع نے مزید کہا کہ مشرقی غوتا میں انسانی امداد پر بات کرتے ہوئے ایردوان اور پوٹن نے اس مسئلے کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

ترکی، روس اور ایران کی آشیر واد سے 29-30 جنوری کو بحر اسود کے کنارے روسی شہر سوچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا۔  اجلاس میں شامی بحران کے تمام اسٹیک ہولڈرز (دہشتگردوں کو نکال کر) کو ایک جگہ جمع کیا گیا تھا تاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے ہونے والی امن بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

تبصرے
Loading...