ایردوان-پوٹن فون کال، اقوام متحدہ میں ووٹنگ کے بعد مسئلہ بیت المقدس پر تبادلہ خیال

0 3,104

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولایمیر پوٹن نے فون کال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ووٹنگ کے بعد بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے-

صدر ایردوان نے روسی ہم منصب کا سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں قراردادوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا- جہاں 128 ممالک نے امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا جس کی رو سے امریکا اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منقل کرے گا

دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی ووٹنگ کے مثبت نتائج آنے پر اتفاق کیا کہ اس سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت سمجھنے کا فیصلہ کالعدم ہو گیا ہے-

ایردوان اور پوٹن نے امریکا پر زور دیا کہ اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہیے کیونکہ خطے کا امن اور استحکام بیت المقدس سے جڑا ہے-

انہوں نے شامی بحران، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا-

تبصرے
Loading...