کل ایردوان اور پوتن ملاقات کریں گے: تاریخ ایک ہے، ترکی کے خلاف کوئی معاندانہ قدم نہیں اٹھایا، بشار الاسد

0 1,754

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ کل روس جائیں گے جہاں روسی ہم منصب ودلایمیر پوتن سے ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا اب ہماری طرف سے کوئی آفر نہیں گی۔

ترک صدر ایردوان نے آق پارٹی کے پارلیمانی جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملاقات کروں گا، اور ملاقات کے بعد امید ہے کہ پوتن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہو گی۔ اس کے علاوہ میرے ہمراہ آنے والے صحافیوں سے بہت سی باتیں شئیر کروں گا۔ کوئی بھی چیز خفیہ نہیں رکھی جائے گی۔

دوسری طرف شامی رجیم کے سربراہ بشار الاسد نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شام نے ترکی کے خلاف کوئی معاندانہ قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ترکی کے ساتھ مشترکہ مفادات وابستہ ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی ثقافتی تعلق موجود ہے۔ ہمارے لیے یہ بات مبنی بر دلیل نہیں کہ اپنے درمیان اختلافات پیدا کریں۔

تبصرے
Loading...