صدر ایردوان دورہ افریقہ کے دوسرے پڑاؤ موریتانیہ پہنچ گئے

0 1,092

ترک صدر رجب طیب ایردوان دورہ افریقہ کے دوسرے پڑاؤ موریتانیہ پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر ان کا استقبال موریتانی صدر محمد اولد عبد العزیز نے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں ترکی اور موریتانیہ کے قومی نغمے بجائے گئے۔ اور ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ائیرپورٹ سے باہر بڑی تعداد میں عوام ترک صدر کا استقبال اور ہاتھ ملانے کے لیے موجود تھے۔ ایردوان نے گاڑی سے اتر کر استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے
Loading...