رجب طیب ایردوان سرکاری دورہ پر کویت پہنچ گئے
ترک صدر رجب طیب ایردوان روس کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد دوسرے پڑاؤ میں کویت کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترے۔ جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کویت صباح الخالد الصباح، کویت کے انقرہ میں سفیر غضان ازضاواوی، کویت میں ترک سفیر عائشہ ھلال سیان سمیت دیگر عہدیداران نے استقبال کیا۔
دورے میں ان کے ہمراہ خاتون اوّل امینہ ایردوان، چیف آف جنرل اسٹاف خلوصی آقار، وزیر انصاف عبدالحمید گل، وزیر خارجہ میولوت چاوش اوّلو، وزیر معاشیات نھات زیبیکجی، وزیرتوانائی و قدرتی معدنیات بیرات البیراک سمیت دیگر وزراء شامل ہیں۔