صدر ایردوان آق پارٹی کی صوبائی کانگریس میں شرکت کے لیے ریضے پہنچ گئے

0 231

ترک صدر اور آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان صوبائی کانگریس میں شرکت کے لیے ریضے صوبہ کے صدر مقام ریضے پہنچ گئے۔

رجب طیب ایردوان، خاتون اوّل امینہ ایردوان کے ہمراہ ترابظون ائیرپورٹ پر اترے جہاں انہوں نے شہریوں سے مختصر ملاقات اور خطاب کیا۔

وہ ریضے میں آق پارٹی کی صوبائی کانگریس میں شرکت کے علاوہ ریضے میں جاری منصوبوں پر ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیں گے، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ اتوار کے روز بیبرت اور گومو شانے میں صوبائی کانگریس میں شرکت کریں گے۔

ترک صدر نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایرن بلبل کے خاندان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر جائیں گے۔ ایرن بلبل کم عمر نوجوان تھا جو کرد دہشتگردوں کا نشانہ بنا تھا اور شہید ہو گیا تھا۔

تقریر کے بعد صدر ایردوان بذریعہ ہیلی کاپٹر ریضے روانہ ہو گئے۔

ریضے کے شہر گونیسو پہنچنے پر شہریوں نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔ یاد رہے کہ یہ شہر ایردوان کا آبائی گھر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سیاسی ریفارمز کی 2019ء میں بھی حمایت جاری رکھیں گے۔

تبصرے
Loading...