ایردوان کی صہیونی مخالف یہودی گروپ سے لندن میں ملاقات

0 2,118

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے منگل کے روز لندن میں صہیونی مخالف نیتوری کارتا انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے ممبران کو خوش آمدید کہا۔

گروپ کی قیادت ربی الاھانان بیک کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران ترک وزیر برائے یورپی یونین افیرز عمر چیلک اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی موجود تھے۔ ملاقات مقامی انٹرکانٹینینل ہوٹل میں آدھا گھنٹہ تک جاری رہی۔

نیتوری کارتا انٹرنیشنل آرگنائزیشن مشرق وسطیٰ میں یہودی ریاست کے قیام کو یہودی مذہبی تعلیمات کے خلاف سمجھتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ ایسی ریاست کے قیام کا حق صرف مسیح کے پاس ہے۔

گروپ کے ممبران اسرائیل کے خلاف احتجاج اور فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے اور پروگرامات کروانے میں معروف ہیں۔

ملاقات میں اسرائیل کی طرف سے تازہ ظلم و جبر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں 62 فلسطینی شہید جبکہ 2700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...