ایردوان نے اسرائیلی فوجیوں کا نشانہ بننے والے منگول بیماری کے مریض فلسطینی کا استقبال کیا

0 5,714

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے منگول بیماری (ڈاؤن سنڈروم) کے مریض فلسطینی نوجوان محمد الطویل کو ترک صدارتی کمپلیکس میں خوش آمدید کہا۔  ان کی آمد کا مقصد انہیں نفسیاتی مدد پہنچانا ہے۔

ترک صدارتی کمپلیس میں محمد الطویل اپنے والدین کے ساتھ آئے۔ ملاقات کے بعد ترک صدر نے اپنے سماجی رابطوں پر ان کے ساتھ رابعہ نشان والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا: "بیت المقدس سے اپنے فلسطینی بھائی محمد الطویل کے ہمراہ ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں، ‘بیت المقدس ہمارے لیے سرخ لائن ہے'”۔

محمد الطویل کو گذشتہ دنوں اسرائیلی فوجیوں کے پر تشدد طریقے سے گرفتاری کیا تھا جس پر سخت عالمی ردعمل آیا۔ اور انہیں رہا کر دیا گیا۔

تبصرے
Loading...