ترک صدر کی فلسطینی مزاحمت کا نشان بننے والے نوجوان کا استقبال
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 16 سالہ فلسطینی لڑکے فواز الجنیدی، جو بیت المقدس کی مزاحمت کا جرات مندانہ نشان بن گئے ہیں کو ترک صدارت کمپلیکس میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم بھی موجود تھے۔
فواز الجیندی کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر کے آنکھوں پر پٹی باندھ دی تھی اور تشدد کرتے ہوئے لے گئے- اس وقت بنائی گئی ان کی تصویر نے عالمی توجہ حاصل کی تھی-
صدر رجب طیب ایردوان نے ان کی اس تصویر کو او آئی سی کے اجلاس میں مسلمان رہنماؤں کے سامنے رکھا تھا- بعد ازاں ترک صدر نے اپنی پریس کانفرنس میں ان کی تصویر دکھائے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے-