ایردوان نے بشار الاسد سے ملنے کے اپوزیشن رہنماء کے مطالبے کو مسترد کر دیا

0 1,162

ترک صدر رجب طیب ایردوان اپوزیشن رہنماء کمال کلیچدار اولو کے سامنے آنے والے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ترک صدر شامی رجیم کے سربراہ بشار الاسد سے روابط پیدا کریں-

انہوں نے جمہوریت عوام پارٹی (سیکولر کمالسٹ) کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "وہ کہتے ہیں کہ میں اور بشار الاسد ایک ہی میز پر بیٹھیں اور معاملات پر بات کریں”-

رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے دیہی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس قاتل سے کیا بات کریں جس نے ایک ملین سے زائد اپنے شہری قتل کیے ہیں”-

انہوں نے کہا، "آپ دہشتگردوں کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چل سکتے ہیں…. لیکن ہم نے ابھی تک دہشتگردوں سے مشورہ کر کے کوئی راستہ نہیں چنا- اور ہم مستقبل میں بھی ایسے راستے پر نہیں چلیں گے”-

منگل کے روز جمہوریت عوام پارٹی (سیکولر کمالسٹ) کے چیئرمین کمال کلیچدار اولو نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ شام کے مسئلے کے حل کے لیے بشار الاسد سے اچھے تعلقات قائم کرے-

تبصرے
Loading...