عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ: سپر مارکیٹوں پر جرمانوں کے بعد بجلی کے بلوں سے سرکاری ٹی وی کا حصہ ختم

0 1,445

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آج کی کابینہ میں کیے جانے والے فیصلوں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی میں عالمی اضافے کے باوجود انہوں نے اپنی عوام کے لیے ریلیف کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بجلی کے بلوں سے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کی فیس کے ساتھ ساتھ محکمانہ رقم بھی ختم کر دی ہے۔

ترکی میں ٹی آر ٹی 2 فیصد جبکہ محکمانہ رقم 1 فیصد کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ بل میں ان ادائیگیوں کے خاتمے کے ساتھ مجموعی بل کا 3 فیصد ریلیف دیا گیا ہے۔

سپر مارکیٹوں پر محض قیمتیں بڑھانے کی وجہ سے نہیں بلکہ ملی بھگت سے ایسا کرنے کی وجہ سے جرمانے لگے

 

تبصرے
Loading...