طالبان کے سپریم لیڈر کا استقبال کر سکتا ہوں، صدر رجب طیب ایردوان

0 2,281

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سی این این اور ڈی چینل کو مشترکہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان کے سپریم لیڈر کا ترکی میں استقبال کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کہ طالبان صدر ایردوان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں پر جواب دیتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن عمل کے تسلسل میں ملاقات کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "کیوں؟ کیونکہ اگر ہم نے اعلیٰ سطح پر ان چیزوں کو کنٹرول نہ کیا تو یہ ممکن نہیں کہ افغانستان میں امن قائم کیا جا سکے”۔

ترک صدر نے کہا کہ افغانستان میں جاری پیش رفت اور افغان عوام کی صورتحال بہت زیادہ تشویش ناک ہے۔

گذشتہ ماہ صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی طالبان سے افغان امن کے لیے بات چیت کرے گا۔

انٹرویو میں ترک صدر ایردوان نے یہ بھی بتایا کہ وہ قطر سے بھی افغانستان میں امن عمل بارے عملی گفتگو کرنے جا رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: