پہلے 100 دنوں میں 1000 منصوبے مکمل کریں گے، صدر ایردوان نے سو دنوں کا ایجنڈا جاری کر دیا

0 1,163

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کے روز صدارتی کمپلیکس میں نئی حکومت کے پہلے 100 دنوں کا ایجنڈا جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اگلے چند ماہ میں 1000 منصوبے مکمل کرے گا-

ترک صدر نے بتایا کہ ان میں 400 منصوبے نہایت اہم ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہم 2019-2023 کے اسٹریٹجک منصوبے پر کام شروع کر چکے ہیں جو نومبر میں مکمل کر لیا جائے گا-

انہوں نے منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 400 اہم منصوبوں میں سے 48 دفاعی منصوبے ہیں-

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کو معاشی جنگ کا سامنا ہے لیکن وہ اس کو جیتیں گے- انہوں نے بتایا کہ ترکی اپنی تاریخ میں پہلی بار یوآن بانڈز جاری کر رہا ہے-

ایردوان نے کہا کہ چین، میسکیکو، روس اور بھارت ہماری برآمدات کے لیے نئی مارکیٹس ہیں-

 

تبصرے
Loading...