صلیبی باقیات ترکی کو عروج کی طرف آتے دیکھ کر ناخوش اور دلگیر ہیں، ایردوان

0 174

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دباؤ، دھمکیوں اور بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور اسلام دشمنوں کے آگے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض حلقے پریشان ہوتے ہیں جب ہم شام اور اراکان سے افریقہ اور بلقان تک مظلوموں کے تحفظ کی آواز بنتے ہیں۔ صلیبی باقیات ترکی کو عروج کی طرف آتے دیکھ کر ناخوش اور دلگیر ہیں”.

ترک صدر نیوزی لینڈ میں 50 مسلمانوں کو قتل کرنے والے قاتل کے بیان کے حوالے سے کہہ رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا، "ترکی کی طرح وہ ساری دنیا میں انصاف، امن اور خود اعتمادی کی علامت بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ القدس اور غزہ کے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے”۔

ترکی نے خصوصی طور پر ایک صدارتی وفد جس میں ترک نائب صدر آکتائے اور وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو بھی شامل ہیں، نیوزی لینڈ بھیجا ہے جو سانحہ کی تحقیقی رپورٹس پر بریفننگ لے گا اور شہداء کے جنازے میں بھی شرکت کرے گا۔

تبصرے
Loading...