ہیروشیما کو غلطی کے دوبارہ کبھی نہ ہونے کا نشانِ عزم بننا چاہیے، رجب طیب ایردوان

0 2,082

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دوسری جنگ عظیم میں ہیروشیما پر پھینکے جانے والے ایٹم بم کی 75 ویں یادگاری دن پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اس ناگہانی واقعہ سے سبق لینا انتہائی ضروری ہے۔ امن یادگار پارک کا مقام پانے والے ہیروشیما کو، غلطی کے دوبارہ کبھی نہ ہونے کا نشانِ عزم بننا چاہیے۔

ہیروشیما میں یادگار امن پارک میں ہونے والی تقریب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ویڈیو پیغام پہنچایا۔

ترک صدر نے کہا کہ ہیروشیما پر ایٹم بم پھینکنا، انسانی تاریخ کا ایک تاریک ترین دن تھا۔ انہوں نے اس موقع پر متاثرین اور ان کی اولادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ "میں جاپانی دوست عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ میں ان متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جو 75 سالوں سے اپنے دلوں سے اس درد کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو ہیروشیما سے سبق سیکھنا چاہیے، اس موقع پر انہوں نے ہیروشیما کے یادگاری امن پارک میں لکھے گئے الفاظ "کبھی نہیں” کا بھی حوالہ دیا۔

ترک صدر نے ہیروشیما کے سانحہ میں زخمی بچوں کی علامت بننے والے ساساکی کو بھی یاد کیا جو شہر پر ایٹم بم گرانے جانے کے وقت محض دو سال کا تھا، اسے زخم پہنچے مگر وہ 10 سال مزید زندہ رہا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ "ساساکی پر درجنوں ڈرامے بننے کے باوجود، شام، یمن اور فلسطین میں آج بھی بچے شہید ہوتے ہیں۔ آج بھی بچے ظلم کا بوجھ آتھانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کوئی مہاجروں والی کشتی میں، کوئی سڑک پر اور کوئی اپنی ماں کی گود میں موت کے گھاٹ اتر رہا ہے”۔

ترک صدر نے ویڈیو پیغام میں شاعر ناظم حکمت کے یہ اشعار بھی پڑھے، "میں تمہارے دروازے کھٹکھٹا رہا ہوں، اے خالہ، چچا مجھے وعدہ دو، بچوں کو مت قتل کرو گے، انہیں ٹافیاں کھانے دو گے”۔

تقریب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی نمائندگی، ٹوکیو میں ترک سفیر حسن مراد میرجان نے کی۔

تبصرے
Loading...