عرب میڈیا پول: ایردوان، دنیا کے نمایاں ترین رہنماؤں میں سرفہرست

0 1,121

عرب دنیا کے موثر میڈیا رصد نیوز نے سال 2018ء کی موثر ترین رہنماؤں، افراد اور واقعات بارے ہونے والے سروے کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔

مصری خبر رساں رصد نیوز کے سروے میں ترک صدر رجب طیب ایردوان 77 فیصد ووٹوں کے ساتھ دنیا کے تمام رہنماؤں کو مات دے گئے اور سال 2018ء کے نمایاں ترین رہنماء کا تاج ان کے سر سجایا گیا۔

Erdogan waving hand toward audiance | rteurdu.com

سروے میں سابق منتخب مصری صدر محمد مرسی 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمایاں ترین رہنماء بنے۔ سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمر پوٹن اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کا نام بھی شامل تھا۔

سروے میں جمال خاشقجی کا قتل سال 2018ء کے نمایاں ترین واقعات میں سرفہرست رہا۔ خاشقجی واشنگٹن پوسٹ میں سعودی صحافی اور قلم کار تھے۔ وہ 2 اکتوبر 2018ء کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد غائب ہو گئے۔ مختلف خبروں کے بعد بالاخر سعودی حکومت کو اقرار کرنا پڑا کہ خاشقجی کو قتل کر دیا گیا اور ان کی لاش کو غائب کیا گیا۔

تبصرے
Loading...