اپوزیشن لیڈر چاہتے ہیں کہ ہماری سلیبرٹی فوجی جوانوں کے بجائے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑی ہوں، ایردوان

0 1,223

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتے کے روز اپوزیشن پر شدید تنقید کی جنہوں نے سلیبرٹیز کو کہا تھا کہ وہ غلط سمت پر کھڑے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ترکی کی سلیبرٹیز نے ترک صدر ایردوان کے ہمراہ شامی سرحد پر واقع ترک فوج کے بیس کیمپ کا دورہ کیا تھا اور شام میں لڑنے والے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

ترک صدر ایردوان نے آق پارٹی آیدن کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمال کلیچدار اولو فوجی جوانوں کی حمایت نہیں کرتے۔

کمالسٹ جماعت سی ایچ پی کے سربراہ بارے بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ، ” کلیچداراولو کی ذہنیت کے مطابق، سلیبرٹیز کو فوجی جوانوں کے بجائے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا”-

رجب طیب ایردوان نے صدارتی انتخابات کے پس منظر میں کہا کہ کمال کلیچدار اولو کی سیاست 2019ء میں ختم ہو جائے گی-

تبصرے
Loading...