جب فخرالدین پاشا مدینہ کا تحفظ کر رہا تھا، بہتان تراشو، تمہارے آباء کہاں تھے؟، ایردوان نے اماراتی وزیر خارجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0 12,046

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ٹویٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب خلافت عثمانیہ کے گورنر فخر الدین پاشا مدینہ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے تھے- اے بہتان تراش! تمہارے آباء و اجداد اس وقت کیا کر رہے تھے؟-

اماراتی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایردوان کے آباء و اجداد فخر الدین پاشا نے مدینہ میں لوٹ مار کی اور عرب مسلمانوں کا قتل عام کیا-

صدر ایردوان نے کہا کہ کچھ عرب ممالک کے حکمران اپنی کم نظری، نا اہلیتوں اور اپنی غداری کو دوسروں پر غلیظ بہتان تراشی کر کے چھپانا چاہتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ تاریخ کی اس عظیم شخصیت کو اچھال کر جس نے مدینہ کی خدمت کی آپ کون سے کھیل کھیلنا چاہتے ہیں- اور جانتے ہیں کہ کہاں اور کس کے ساتھ مل کر تم یہ کھیلنا چاہتے ہو- وقت آنے پر ہم سب کھول کر سامنے رکھ دیں گے-

 

تبصرے
Loading...