الجزائر اپنے خطے کے سیاسی اور معاشی استحکام کا جزیرہ ہے، ایردوان

0 1,050

ترکی اور الجزائر بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "ہم الجزائر کو اپنے خطے کے سیاسی اور معاشی استحکام کے جزیرہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ الجزائر افریقہ میں ہمارا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار ہے۔ سچ کہوں ہمارے لیے 3.5 بلین ڈالر کا تجارتی حجم کافی نہیں ہے۔ ہم خیال کرتے ہیں کہ اسے کم از کم 5بلین ڈالر تک بڑھانا چاہیے”۔

ہم نے اپنے ہاتھ دنیا بھر کے مظلوموں تک بڑھائے ہیں

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی 6 بلین ڈالر کی انسانی اور ترقیاتی امداد کے ساتھ دنیا بھر کے مظلوموں تک اپنا ہاتھ بڑھاتا ہے، ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے 16500 طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے ہیں جن میں اکثر کا تعلق افریقہ سے ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں قیام پذیر شام اور عراق کے 4 ملین مہاجرین کی مہمان نوازی پر 30 بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

ہمیں تجارتی حجم 5بلین ڈالر تک بڑھانا چاہیے

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ الجزائر افریقہ میں ہمارا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار ہے۔ سچ کہوں ہمارے لیے 3.5 بلین ڈالر کا تجارتی حجم کافی نہیں ہے۔ ہم خیال کرتے ہیں کہ اسے کم از کم 5بلین ڈالر تک بڑھانا چاہیے

الجزائر کے ساتھ زرعی شعبے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے ترکی کا دروازہ کھلا ہے

انہوں نے الجزائر کے ساتھ سات معاہدوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جن میں زروعی شعبے میں باہمی تعاون اور سیاحت کے شعبے میں مستقبل کے منصوبے شامل ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اس معاملے میں اہم ہے کہ کاروباری حضرات کو حوصلہ دے رہا ہے اور ان کی سرگرمیوں کو بڑھا رہا ہے-

تبصرے
Loading...