ایردوان کی خصوصی گھڑی کی کہانی، انہی کی زبانی

0 36,745

ترکی کے ایک پرانے اخبار وطن گزٹ نے صدر رجب طیب ایردوان کی کلائی پر موجود گھڑی کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ خصوصی خبر مورات چیلک نے رپورٹ کی ہے جو دورہ افریقہ میں رجب طیب ایردوان کے ہمراہ تھے۔

مورات چیلک کہتے ہیں کہ میں کئی دوروں میں ترک صدر کے ساتھ جا رہا تھا اور ان کی کلائی پر ایک ہی گھڑی دیکھ رہا تھا، جو سٹیل کورڈ کی بنی تھی اور جس میں سفید ڈائیل تھا۔

گذشتہ دورہ افریقہ کے دوران میں نے اس گھڑی کی تفصیل دیکھنے کی کوشش کی، تو مجھے اس میں ایک سرخ نشان نظر آ رہا تھا۔ اسی دوران صدر ایردوان نے ان کی طرف دیکھ لیا تو مورات چیلک کہتے ہیں کہ میں  نے براہ راست گھڑی کے بارے پوچھا لیا "یہ کچھ عجیب لگ رہی ہے”۔

"آپ کی گھڑی پر سرخ نشان ہے۔ مجھے لگتا ہے میں اسے نیٹ پر دیکھ چکا ہوں کیا یہ 15 جولائی کا نشان ہے؟”۔ چیلک نے مزید پوچھا

ایردوان نے اپنی گھڑی اتار کر میرے سامنے کر دی اور کہا "ہاں” یہ 15 جولائی کا ہی نشان ہے۔ پھر ایردوان نے گھڑی کو الٹا دیا اور اس کے پشت کو دکھایا جہاں ان کے دستخط اور نام و عہدہ لکھا تھا۔

مورت چیلک نے صدر ایردوان نے مزید پوچھا کہ کیا یہ 15 جولائی کی یاد میں کمپنی کی نئی سیریز ہے؟

ایردوان نے ان الفاظ میں جواب دیا: "یہ گھڑیاں صدارتی اسٹاک تھیں، اور خصوصی طور پر ہمارے لیے بنائی گئیں تھی۔ میں نے یہ گھڑیاں اپنے کئی مہمانوں اور ساتھیوں کو ایک عرصے سے دیتا رہا ہوں”۔

مورت چیلک لکھتے ہیں کہ صدر ایردوان ہر روز اس گھڑی کو کئی بار دیکھتے ہوں گے اور اس بغاوت، اس کے منصوبہ سازوں اور اس میں شہید ہونے والے شہریوں کو یاد کرتے ہوں گے۔ یقینی طور پر یہ گھڑی انہیں وقت ہی نہیں، ان کے عزم کو بھی تازہ رکھتی ہو گی۔

تبصرے
Loading...