دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ ہیں، ایردوان کا تحریری پیغام

0 615

صدر رجب طیب ایردوان نے سری لنکا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں پر ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ "میں عبادت گاہوں پر غیر انسانی حملوں کی پرزور اور سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ ہیں، جو انسانیت اور عالمی امن کی مشترکہ دشمن ہے”

صدر رجب طیب ایردوان نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں پر ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "مجھے سخت دکھ پہنچا ہے کہ سری لنکا میں ایسٹر تقریبات کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملوں میں کئی لوگ اپنی جان سے گئے جبکہ بڑی تعداد زخمی ہوئی۔ میں عبادت گاہوں پر ان غیر انسانی حملوں کی پُر زور اور سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ان ظالمانہ حملوں نے ایک مرتبہ پھر تمام اقسام کی دہشت گردی کے خلاف ایک ثابت قدم ہوکر لڑنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، بیان کہتا ہے کہ "ہم انسانیت اور عالمی امن کی مشترکہ دشمن دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ رہیں گے۔ اپنے ملک کی جانب سے اور ذاتی حیثیت میں میں اس ہولناک واقعے پر سری لنکا کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔”

تبصرے
Loading...