رجب طیب ایردوان نے #LoveArmyforRohingya کی حمایت کردی
رجب طیب ایردوان نے منگل کے روز لو آرمی موومنٹ کی حمایت کا اظہار کیا ہے جو اس وقت روہینگیا مسلمانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ فرانسیسی جیرومی جاری ایک سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ہیں جنہوں نے لوآرمی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے روہینگیا مہم میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے مدد کی اپیل کی۔
انہوں نے ٹویٹ کی کہ "ہم پوچھتے ہیں کہ کیا ترک صدر ہمارے روہینگیا مشن کی مدد کر سکتے ہیں!”
دو گھنٹے بعد ایردوان نے اس سنیپ چیٹ اسٹار کو جواب دیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم مدد کی درخواستوں کو کبھی رد نہیں کرتے ــــ چاہے جہاں بھی لوگوں کو اس کی ضرورت ہو۔ ہم کوششوں کی اپنی امدادی ایجنسیوں کے ذریعے حمایت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینیجمنٹ پریزڈنسی (آفاد)، ترک ادارہ برائے امداد و تعاون باہمی (تیکا)، ترک ریڈ کریسنٹ اور ترک ایئر لائنز کو بھی ٹیگ کیا۔
Dear @jeromejarre,
We never turn down requests for assistance — wherever the people in need may be.
We will support #LoveArmyforRohingya efforts through our aid agencies, @AFADTurkey @Tika_Turkey and @RedCrescentTR, along with @TurkishAirlines. https://t.co/fQ0eaOPvBx
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) November 28, 2017
صدر ایردوان کو روہینگیا مشن میں شامل کرنے پر جیری کے آئیڈیا کی کئی سوشل میڈیا کی بڑی شخصیات نے تائید کی جن میں کامیڈین عمر سے اور سیباسٹن فریٹ، یوٹیوبر جان رچرڈ اور مسٹر وی شامل ہیں۔
جیری نے بعد میں ٹویٹ کی کہ یہاں "تھوڑی سی غلط فہمی” ہو گئی ہے۔
انہوں نے صدر ایردوان کو جوابی طور پر کہا: "ہم یہاں 100 فیصد امداد براہ راست روہینگیا تک پہنچانے کی بات کر رہے ہیں۔ بغیر کسی ایجنسی کے اور بغیر کسی اضافی خرچے کے۔ یہی سب کچھ ہم صومالیہ میں کیا اور کر رہے ہیں۔ کیا ترکی اس میں کوئی امدادی رقم دیے سکتا ہے؟”۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ لو آرمی اور ترکی کسی مسئلہ پر ایک جگہ اکھٹے ہو رہے ہوں۔ اس سے قبل جیری نے 3 ملین کی رقم صومالیہ کے لیے اکھٹی کی۔ 65 ٹن امدادی سامان ترک ایئرلائن کی مفت امدادی فلائٹس کے ذریعے صومالیہ پہنچایا گیا۔