کروناوائرس خلاف فنڈ ریزنگ، صدر ایردوان کا اقلیتوں کو خراجِ تحسین

0 177

صدر رجب طیب ایردوان نے کروناوائرس کی وباء سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے ایک قومی فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان کیا تھا جس میں مدد کرنے پر صدر مملکت نے ملک کی اقلیتوں کو سراہا ہے۔

صدر نے ترکی کی یہودی برادری کے چیف ربی اسحاق ہالیوا، یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے بطریق بارتھولومیوس، سریانی چرچ استنبول و انقرہ کے یوسف چیتن، آرمینیائی آرتھوڈوکس بطریق سہاک مشالیان اور ترک یہودی برادری کے شریک صدر ایرول کوہن کا شکریہ ادا کیا۔

ہالیوا نے کہا کہ انہوں نے اپنی پانچ مہینے کی تنخواہ عطیہ کی ہے، جبکہ کوہن نے 12 لاکھ ترک لیرا (1 لاکھ 77 ہزار امریکی ڈالرز) عطیہ کیے۔ بطریق نے اعلان کیا کہ وہ 3 لاکھ ترک لیرا کے عطیات دیں گے جبکہ سریانی چرچ چلانے والی فاؤنڈیشن نے ایک لاکھ لیرا ترک صدارت کی مہم کے لیے دیے۔

صدر ایردوان کے اعلان کے بعد سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑھ چڑھ کر مہم میں حصہ لیا ہے۔ اس فنڈ میں اب تک کم از کم 240 ملین ترک لیرا جمع ہوچکے ہیں کہ جس کاآغاز صدر ایردوان نے اپنی 7 مہینے کی تنخواہ دے کر کیا۔ زراعت اور واقف بینک نے گزشتہ دو روز میں 11 ملین لیرا کے مزید عطیات کا اعلان کیا ہے جبکہ معروف ٹیلی کام ادارے ترک ٹیلی کام نے 40 ملین لیرا کا حصہ ڈالا ہے۔ سپریم کورٹ کے سربراہ محمد آقارجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر جج اور پراسیکیوٹر سے کہیں گے کہ وہ کم از کم ایک ہزار لیرا اس مہم میں عطیہ کرے۔ بورصہ استنبول اسٹاک ایکسچینج نے 5 ملین لیرا کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے
Loading...