ایردوان شہنشاہ جاپان کی تقریبِ تاج پوشی میں شرکت کریں گے

0 482

ترک صدر نے کہا ہے کہ وہ 22 اکتوبر کو جاپان کے شہنشاہ نارو ہیٹو تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اسکی شہر صوبہ میں اودن پازاری آرٹ میوزیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بتایا کہ "وہ 21سے 22 اکتوبر تک جاپان میں شہنشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔”

جاپان کے شہنشاہ نارو ہیٹو نے اپنے والد اور سابق شہنشاہ آکی ہیٹو کی جانب سے تخت چھوڑنے کے ایک دن بعد یکم مئی کو تخت شاہی سنبھالا۔

ایردوان نے یہ بھی کہا کہ اودن پازاری کے عجائب گھر کی جگہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل ہے اور اسکی شہر ایسے عجائب گھر کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے کیونکہ اس شہر نے قدیم تہذیبوں کی میزبانی کی اور ان کی یادیں رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عجائب گھر جاپانی و عثمانی طرز ہائے تعمیر کی جدید تفہیم ہے۔

ایردوان نے کہا کہ ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ سے ترکی کے لیے پروازیں پچھلے ہفتے شروع ہوئیں جو جاپانی سیاحوں کی معقول تعداد لائیں گی۔

ایردوان نے کہا کہ ان کی حکومت ثقافت و فنون میں اس سطح تک پہنچنا چاہتی ہے جو ترکی کا حق ہے اور اس کے لیے زبردست کوششیں کر رہی ہے۔ "ہم نے ایوانِ صدر کے اندر ملک کی سب سے بڑی لائبریری بنائی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اس کتب خانے کا افتتاح 29 اکتوبر کو ترک یومِ جمہوریہ پر ہوگا۔

ایردوان نے کہا کہ استنبول میں رامی آرٹیلری کوارٹر کو شہر میں سب سے بڑے کتب خانے میں تبدیل کیا جائے گا اور یہ نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر کے اہم ترین کتب خانوں میں سے ایک ہوگا۔

شرکاء میں ترکی کے ثقافت و سیاحت کے وزیر محمد نوری ارصوی، نقل و حمل و بنیادی ڈھانچے کے وزیر جاہد طوران اور ترکی کے سفیر برائے ٹوکیو مراد مرجان شامل تھے۔

جاپان کے سفیر برائے انقرہ آکیو میاجیما اور سابق سفیر آتسوکو تویوما بھی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے خطاب بھی کیے۔

میاجیما اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ عجائب گھر اسکی شہر کی کشش میں اضافہ کرے گا اور دو طرفہ تعلقات میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

معروف جاپانی تعمیراتی ادارے کینگو کوما اینڈ ایسوسی ایٹس کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا یہ عجائب گھر عثمانی گنبد طرز تعمیر، روایتی جاپانی طرز تعمیر اور اودن پازاری شہری طرز تعمیر رکھتا ہے۔

بہتر ثقافتی ترقی کے لیے تربیتی پروگرامز، سیمینارز، مصورون کے اجلاس، ورکشاپس اور متحرک نمائشی پروگرام اس عجائب گھر میں ہونا طے ہیں۔

تبصرے
Loading...