ادلب میں قتل عام کی منصوبہ بندی روکنے کے لیے ایردوان روسی صدر سے ملاقات کریں گے
ادلب میں فوجی آپریشن روکنے اور شامی مسئلے کے حل کے لیے ترک صدر رجب طیب ایردوان سوموار کے روز سوچی میں روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ روسی صدر سے صدر ایردوان کی ملاقات جمعہ کے روز ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کی طرف سے دورہ پاکستان کے دوران افشا کی گئی۔
ترکی بشار الاسد قوتوں کی طرف سے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب پر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کو روکنے کے لیے بڑی سفارتی جدوجہد کر رہا ہے۔ روس میں ملاقات، جو بشارالاسد کے اہم ساتھیوں میں سے ایک ہے، انقرہ کی سفارتی کوششوں میں اضافہ کرے گا۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ، "ترکی ایران اور روس کے ساتھ مذاکرات اور کوشش جاری رکھے گا”۔ مزید کہا، "ترکی کی طرف سے ادلب میں قتل عام روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو عالمی برادری نے سراہا ہے اور یہ کوششیں عالمی پلیٹ فورمز پر جاری رہیں گی”۔
بعد ازاں روسی وزیر خارجہ کریملین نے ایردوان پوٹن ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس سوچی میں ایردوان اور پوٹن کے درمیان ملاقات کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ اور اس کے ایجنڈے میں شامی جنگ سر فہرست ہو گی۔