ادلب بحران، صدر ایردوان ولادیمر پوتن سے ملاقات کریں گے

0 745

صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادیمر پوتن 5 مارچ کو ماسکو میں ملاقات کریں گے کہ جس میں ادلب بحران پر گفتگو کی جائے گی۔

صدر ایردوان نے حال ہی میں پوتن سے فون پر رابطہ کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روس شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف جاری لڑائی میں غیر جانبدار رہے۔

ایردوان اور پوتن نے جمعے کو فون پر بات کی تھی تاکہ شمال مغربی شام میں بشار حکومت کے فضائی حملے میں 33 ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

جمعرات کو ہونے والا یہ حملہ 2016ء میں انقرہ کی شامی تنازع میں مداخلت کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ہلاکتوں کا دن تھا۔ یہ واقعہ ترکی اور روس کی حمایت یافتہ شامی افواج کے درمیان کشیدگی کو انتہائی بلندیوں پر پہنچا چکا ہے۔

تبصرے
Loading...