صدر ایردوان فروری 2022ء میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

0 1,043

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سوموار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ فروری 2022ء میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اس سلسلے کی کڑی ہو گا جس کا مقصد علاقائی قوتوں کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو بحال کرنا ہے۔

استنبول میں ایک نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے، جہاں انہوں نے 2021 کے لیے غیر ملکی تجارت کے ابتدائی اعداد و شمار پیش کیے، صدر ایردوان نے کہا کہ مملکت سعودیہ کے ساتھ تجارت پر اگلے ماہ بات چیت کی جائے گی۔

ترکی نے سال 2021ء میں 32.9 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی برآمدات کو 225.3 بلین ڈالر تک پہنچایا ہے۔ جبکہ صدر ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ سال 2022ء کے لیے 250 بلین ڈالر کا ہدف عبور کیا جائے گا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: