صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ سعودی عرب متوقع
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان کا جمعرات کے روز دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ یہ دورہ ان کوششوں کا تسلسل ہو گا جس میں ترکی، اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مختلف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
انقرہ اور ریاض، حالیہ مہینوں میں ایک دہائی کی کشیدگی کے بعد اپنے سفارتی تعلقات ٹھیک کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، خاص طور پر 2018ء میں سعودی عرب کے استنبول قونصل خانے میں منحرف سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال کے اثرات ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کے ترکی کے مطالبات کے بعد، سعودیہ نے ترکی سے آنے والی اشیاء کا غیر سرکاری سطح پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی مملکت نے کبھی بھی عوامی سطح پر یہ تسلیم نہیں کیا کہ وہ ترکی کے سامان کا بائیکاٹ کر رہی ہے، لیکن گزشتہ سال سعودی کاروباری افراد اور خوردہ فروشوں نے دونوں علاقائی حریفوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے درمیان بائیکاٹ کے اس اقدام کی حمایت کی تھی۔
تاہم اب غیر سرکاری ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے، کچھ ترک برآمد کنندگان خوراک، کپڑوں اور دیگر سامان کو سعودی عرب میں قبول کیا جا رہا ہے۔
ہم نے کیسے بدلا ہے ترکی! پرانے ترکی سے نئے ترکی کا سفر۔ pic.twitter.com/cNNDH7RCWG
— RTEUrdu (@RTEUrdu) April 25, 2022