ایردوان اگلے ہفتے یوکرائن اور سربیا کا سرکاری دورہ کریں گے

0 140
Photo: AA

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق رجب طیب ایردوان سوموار اور بدھ کے روز سربیا کا سرکاری دورہ کریں گے جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ جس کے بعد وہ ایک روزہ دورہ پر یوکرائن جائیں گے۔

سربین ہم منصب نے صدر ایردوان کو دورے کی باقاعدہ سرکاری دعوت دی تھے جسے ترک صدر نے قبول کیا تھا-

دورے کے دوران صدر ایردوان اپنے ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ ملکی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملیں گے- اس کے علاوہ دو طرفہ معاملات پر بات چیت کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے-

ترکی سربیا بزنس فورم میں بھی دونوں سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے-

تبصرے
Loading...