ایردوان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ننھے توفیق کی تصویرلگانے کی وجہ بتا دی
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ ماہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی ننھے توفیق سے جڑی داستان ٹیلی ویژن پر انٹرویو میں بتائی۔
ایردوان نے ایک چھوٹے سے بچے کو اٹھایا ہوا تھا اور لکھا کہ "آج ہم نے ننھے توفیق سے ملاقات کی”۔
Bugün küçük Tevfik’le tanıştık… pic.twitter.com/raaaHfaLYW
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) September 15, 2017
صدر ایردوان نے بتایا کہ توفیق کا دادا 1989ء میں بلدیہ انتخابات میں میرے ساتھ تھا وہ مہم میں ساتھ دینے کے لیے سوئٹزرلینڈ سے واپس آیا تھا- جب ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام انہوں نے ایردوان رکھا- گزشتہ دنوں جب میں ان کے شہر میں گیا- ان کے گھر حاضری دی تو ایردوان کے بیٹے جو دادا کے ہم.نام تھے توفیق سے ملاقات ہوئی…”-