مسلمان فلسطین کی آزادی اور انصاف کا دفاع کریں، صدر ایردوان

0 1,078

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جب تک لوگ اور مسلمان فلسطین کی آزادی اور انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے یہ موجود رہے گا- انہوں نے یہ بات استنبول میں او آئی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے معیشت و تجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی-

 

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے شہریوں کو بیت المقدس جانے پر زور دے گا تاکہ قابض اس مقدس شہر کی روشنیوں کو بجھا نہ سکیں-

صدر ایردوان نے کہا کہ عالمی تنظیموں نے مسلمانوں کو فلسطین اور خانہ جنگوں کے معاملے میں مایوس کیا ہے اگرچہ اس کے حل کے لیے یہ مسئلہ ان کے سامنے بارہا پیش کیا گیا ہے-

انہوں نے کہا، "شام سے عراق، یمن، فلسطین، خطے کے بحران اور بہنے والا خون جنگ عظیم اول کی جڑوں سے ابھرے ہیں”-

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب ان کے جال میں نہیں آنا چاہیے جن کے لیے تیل کا قطرہ، خون کے قطرے سے زیادہ قیمتی ہے-

ایردوان نے کہا، "یمن میں اگر آج ملین کی تعداد میں لوگ غریب اور بھوکے ہیں تو اس کی وجہ ہم ہیں اور کوئی نہیں”-

ترک صدر نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات پر زور دیا اور کہا اب یہ ضروری ہو چکی ہیں-

انہوں نے مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی معاشی اور تجارتی پالیسیاں اپنائیں جس سے اسلامی تجارت کو فروغ ملے- انہوں نے کہا، "سرمایہ دارانہ شکنجوں سے نکلنے کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مسلمان ممالک اپنی کرنسیوں میں ایک دوسرے سے تبادلہ کریں”-

تبصرے
Loading...