امریکہ اور اسرائیل، پاکستان کے معاملات میں دخل اندازی بند کریں، ایردوان

0 12,895

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کے روز فرانس روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کی-

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، پاکستان اور ایران کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں- اسی طرح کی دخل اندازی شام، عراق، لیبیا، تیونس، سوڈان اور چاڈ میں کی گئی-

ایردوان نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں اسلامی ملک ہیں اور دونوں کی عوام مسلمان ہے-

ترک صدر نے کہا کہ امریکہ کو اپنی "حسِ انصاف” پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے تحت ایک ترک بینکر کو ایران پر ان پابندیوں کو توڑنے کا الزام لگا کر سزا دی جا رہی ہے جو ختم ہو چکی ہیں-

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کی انصاف بارے سمجھ بوجھ ایسی ہے تو پھر دنیا کے نصیب بہت بُرے ہیں-

تبصرے
Loading...