صدر ایردوان کا وجدان کانوائے میں شریک عالمی خواتین کا صدارتی کمپلیکس میں استقبال

0 1,231

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے "وجدان کانوائے” کے نام استنبول سے شامی بارڈر پر جانے والے خواتین کے مارچ میں شریک عالمی خواتین کا ترک صدارتی کمپلیکس میں استقبال کیا۔

وجدان کانوائے کے نام سے اسد رجیم کی طرف سے قید کی جانے والی نوجوان لڑکیوں اور عورتوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آگاہی کے لیے دنیا بھر سے آنے والی خواتین منگل کے روز استنبول سے شامی سرحد کی طرف روانہ ہوئیں تھیں۔ جو آج انقرہ پہنچیں۔

کانوائے 150بسوں پر مشتمل ہے جن میں ترکی کے علاوہ دنیا کے 50 ممالک سے آئی خواتین سوار ہیں۔ شرکت کرنے والی عالمی خواتین میں پاکستان کی ممبر اسمبلی عائشہ سید، فوزیہ حمید, منیزہ حسن اور شکیلہ لقمان بھی شامل ہیں۔

تبصرے
Loading...