ایردوان کا دورہِ سوڈان کچھ خاص سیاسی معنی رکھتا ہے، سوڈانی وزیر خارجہ

0 1,646

 

سوڈانی وزیر خارجہ ابراہیم غندوز نے کہا ہے کہ معاشی اور تجارتی تعاون کے ساتھ ساتھ ترک صدر رجب طیب ایردوان کا دورہِ سوڈان کچھ خاص سیاسی معنی رکھتا ہے.

سوڈانی ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "صدر ایردوان کا دورہ اسٹرٹیجک سطح پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے موقع پر جب ترکی نے اپنے کردار کو منوایا ہے عرب ممالک اور اسلامی دنیا ایک بڑے مسئلے سے گزر رہے تھے۔ ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کا کامیاب اجلاس کر کے عالمی سطح پر بیت المقدس مہم کا آغاز کیا جو کامیاب ہوئی۔

اتوار کے روز سے ترک صدر رجب طیب ایردوان افریقی ممالک کا تین روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔ جس کے پہلے مرحلے میں وہ سوڈان پہنچ چکے ہیں، وہ وہاں سے چاڈ اور آخری دن تیونس کا دورہ کریں گے۔

ابراہیم غندوز نے کہا کہ اس دورہ افریقہ کا آغاز سوڈان سے کیا جانا سوڈان کی کردار کی عکاسی کرتا ہے جس سے وہ دنیا اور افریقہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

سوڈانی وزیر نے مزید کہا کہ "ایردوان کے ساتھ ترک کمپنیوں اور بزنس مینوں کا ایک بڑا وفد آ رہا ہے جس سے دو طرفہ معاشی و تجارتی تعاون کا فروغ ملے گا”۔

انہوں نے کہا: "اس کا مطلب ہے کہ سوڈان اپنے بڑے وسائل کے ساتھ ترکی کے معاشی انقلاب سے تمام شعبوں میں فائدہ اٹھائے گا”۔

ترک صدر ایردوان نے دورے کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چاڈ، تیونس اور سوڈان کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور خرطوم پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا۔

 

تبصرے
Loading...