ایردوان نے عالمی اوّلمپک چیمپیئن ویٹ لفٹر سلیمان اوّلو کی عیادت کی

0 227

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول پہنچتے ہی عالمی اوّلمپک چیمپیئن ویٹ لفٹر نعیم سلیمان اوّلو کی ہسپتال میں عیادت کی جہاں ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کامل یالچن پولات نے سلیمان اوّلو کی صحت کے بارے بریفنگ دی۔ صدر نے سرجری کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اوّلمپک چیمپیئن سے خوش گپی بھی کی۔  ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوّلو بھی عیادت میں ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرے
Loading...