صدر ایردوان ویٹی کن روانہ، پوپ فرانسس سے ملاقات بھی کریں گے

0 932

ترک صدر رجب طیب ایردوان اتوار کی شام پوپ فرانسس سے ملاقات کے لیے ویٹی کن روانہ ہو گئے-
استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کے دوران طیب ایردوان نے دورے کو امن کا پیغام پہنچانے کا "بہترین موقع” قرار دیا-

ترک صدر نے کہا، "میں اس دورے کو بنیادی انسانی اقدار، دوستی اور امن کے پیغام کی طرف توجہ مبذول کروانے کا ایک بہترین موقع سمجھتا ہوں”

انہوں نے پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم فلسطین، بیت المقدس، شام، عراق، دہشتگردی کے خلاف جنگ، مہاجرین کے مسائل، انسانی امداد اور مغرب میں اسلاموفوبیا اور ثقافتی نسل امتیاز کے خلاف جنگ پر بات کریں گے”-

ایردوان نے مزید کہا کہ ان کے دورہ اٹلی اور ترکی کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کے لیے دو طرفہ اقدامات پر بات چیت کا ذریعہ بھی بنے گا-

انہوں نے بتاتے ہوئے کہ اٹلی، ترکی کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، کہا، "ترکی اور اٹلی کے درمیان تجارتی حجم گذشتہ سال 20$ بلین تھا لیکن دونوں ممالک کی تجارتی صلاحیت اس سے زیادہ ہے- ہم چاہتے ہیں کہ 2020ء تک یہ 30$ بلین تک پہنچ جائے”-

ترک صدر ویٹی کن اور روم کا دو روزہ دورہ کریں گے- ان کا بحیثیت صدر جمہوریہ ترکی 59 سالہ ترک تاریخ میں پہلا دورہ ہو گا-

تبصرے
Loading...