صدر ایردوان نے سواکن جزیرے کا دورہ کیا

0 75,788

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بحیرہ احمر کے مغربی کنارے پر واقع سوڈان کے سواکن جزیرے کا دورہ کیا۔

سواکن پورٹ پر سوڈانی ہم منصب عمر البشیر نے ان کا استقبال کیا، جہاں سے وہ جزیرے کی طرف روانہ ہوئے۔

راستے میں سوڈانی اور ترک جھنڈے اٹھائے سینکڑوں سوڈانی شہری انہیں خوش آمدید کہتے نظر آئے۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے ترک ادارہ برائے امداد و تعاون باہمی (تیکا) کی طرف بحال کی گئی عثمانی مساجد الحنفی مسجد، الشافعی مسجد اور ایک کسٹم عمارت بھی دیکھی۔

پرانی کسٹم بلڈنگ میں دو طرفہ بزنس مینوں نے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے، اس موقع پر ترک صدر ایردوان اور سوڈانی صدر عمر البشیر بھی موجود تھے۔ رجب طیب ایردوان کو 250 سال پرانی عثمانی کرنسی بھی پیش کی گئی۔

تبصرے
Loading...