ترک صدر ایردوان کا قطر میں ترک فوجی اڈے کا دورہ

0 208

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران وہاں قائم ترک فوجی اڈے کا دورہ کیا۔

دوحا میں قائم فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر ترک صدر نے سپاہیوں سے ہاتھ ملایا، گفتگو کی اور تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر ان کے ساتھ چیف آف جنرل اسٹاف جنرل خلوصی آقار اور قومی انٹیلیجنس تنظیم ایم آئی ٹی کے انڈر سیکرٹری حقان فدان سمیت قومی وزراء بھی ہمراہ تھے۔

ترک فوجی اڈے کے بعد ترک صدر قطر دورے کا اختتام کرتے ہوئے انقرہ روانہ ہو گئے۔ حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ اور قطر میں ترک سفیر فکرت اوزر نے انہیں رخصت کیا۔

تبصرے
Loading...