عفرین آپریشن میں جنہوں ترک ہیلی کاپٹر گرایا، حساب دینے کے لیے تیار رہیں، ایردوان

0 1,831

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے جنہوں نے ہفتہ کے روز شام کے علاقے عفرین میں جاری آپریشن شاخ زیتون کے دوران ترک ہیلی کاپٹر گرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی بھاری قیمت چکائیں گے۔

ایردوان نے آق پارٹی استنبول کی صوبائی مشاورت اور جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جنگ کے دوران ایسے نقصان کا اندازہ تھا۔

انہوں نے کہا، "کل، ہم نے ایک بڑا میزائل ڈپو تباہ کیا ہے جو انہیں (وائے پی جی) باؤلا کر رہا ہے۔ ہم نے ضرور ایک کاپٹر کا نقصان اٹھایا ہے لیکن وہ اس کی بھاری قیمت چکائیں گے”۔

جیسا کہ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے رپورٹرز کو بتایا کہ گرایا جانے والا ہیلی کاپٹر ٹی 129 اتاک ہیلی کاپٹر تھا جو ہیتے صوبہ کے کعریخان شہر میں گریا گیا۔ اس میں سوار 2 ترک فوج بھی شہید ہوئے۔

تبصرے
Loading...