صدر ایردوان نے میڈی پول بشاک شہیر اور کلب بروج کے درمیان فٹ بال میچ دیکھا
صدر رجب طیب ایردوان نے یورپین یونین فٹ بال ایسوسی ایشن چیمپیئن لیگ کے تیسرے کوائلفائنگ میں ترکی کے کلب "بشاک شہیر” اور بیلجیم کلب "بروج” کے درمیان میچ دیکھا جس میں ترکی کے کلب نے بیلجیئم کلب کو دو صفر سے ہرا دیا۔
میچ استنبول کے بشاک شہیر فاتح اسٹیڈیم میں ہوا جہاں صدر رجب طیب ایردوان وزیر نواجواناں و کھیل عثمان اشقین باک کے ہمراہ پہنچے۔ میڈی پول بشاک شہیر کلب کے صدر گوکشل گموشداگ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کلب کے فینز نے "کمانڈر انچیف” کا قد آور بینر لہرا کر صدر کو اسٹیڈیم میں خوش آمدید کہا اور صدر کے حق میں نعرے لگائے۔ میچ کے اختتام پر صدر ایردوان لاکر روم میں گئے اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔