صدر ایردوان کا ورلڈ باکسنگ چیمپیئن مینؤل چرر کا استقبال

0 961

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شامی ورلڈ باکسنگ چیمپیئن مینؤل چرر کو انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں خوش آمدید کہا۔

چرر نے 2017ء میں روسی باکسر الیگزینڈر استینوف کو ہرا کر ورلڈ باکسنگ ایسویسی ایشن کا ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپیئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ بھی وہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے کئی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

استقبال کے وقت ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم اور وزیر کھیل عثمان اشقنباک بھی موجود تھے۔

چرر نے اپنا ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائٹل اور ایک ورلڈ باکنگ کونسل کا ٹائٹل پیش کیا۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے ٹائٹل پر رجب طیب ایردوان اور محمد علی کی تصاویر سجائی گئیں تھیں۔

ملاقات سے قبل چرر نے ترکی کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترک صدر ایردوان کو اپنا ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن ٹائٹل پیش کر کے ان کی شامی مہاجرین سے محبت اور ترک عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے
Loading...