ترک صدر رجب طیب ایردوان تھوڑی دیر بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

0 620

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

رجب طیب ایردوان اس سے قبل بحیثیت صدر پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں جب کہ بحیثیت وزیراعظم بھی انہوں نے دو مرتبہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے بطور وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

بحیثیت صدر انہوں ںے 17 نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا۔ 14 فروری 2020 کو وہ دوسری مرتبہ بحیثیت صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سفارتی اور سیاسی حلقوں میں ترکی کے صدر کے خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور لازوال دوستی کا غماز سمجھا جا رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان سے قبل ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15 نومبر 1985 کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

ترکی اورپاکستان کے تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کےلازوال رشتوں پر استوار ہیں۔

تبصرے
Loading...